ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیسہ جمع کرنے کے لیے نجکاری کا راستہ اختیار کرنا قومی مفادات کے منافی: کانگریس

پیسہ جمع کرنے کے لیے نجکاری کا راستہ اختیار کرنا قومی مفادات کے منافی: کانگریس

Mon, 23 Aug 2021 23:33:21    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے سرکار کے نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف بڑھتے اقدام کو ملک کے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ پیسہ جمع کرنے کا یہ طریقہ انتہائی نقصان دہ ہے اور قومی مفادات کو گہرا دھکا پہنچانے کے مترادف ہے کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹوئٹ کیا ’’مودی حکومت کا نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف جانے کا فیصلہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ مودی حکومت جائیدادیں بیچ کر اپنے معاشی مفادات کو تو پورا کر سکتی ہے، لیکن نجکاری کی دوڑ قومی مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر کا تراشا بھی پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’سرکاری املاک کو فروخت کرنے کے لئے مودی سرکار نے بنایا نیا پروگرام۔‘‘

پارٹی کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹوئٹ کیا ’’ایک زمانے میں وہ ملک کی دولت بناتے تھے اور آج ملک بیچنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ مودی ہے تو یہی ممکن ہے، ملک کی 600000 کروڑ کی جائیداد فروخت۔ سڑکیں، ریلیں، کانیں، ٹیلی کام، بجلی، گیس، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، کھیلوں کے اسٹیڈیم، یعنی مودی جی آسمان، زمین اور پاتال فروخت کر ڈالیں گے۔ اگر بی جے پی ہے تو ملک کی جائیداد نہیں بچ سکے گی۔


Share: